لاہور: پنجاب کے محکمہ قانون نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے نئے قانون کا آرڈیننس جاری کردیا۔
آرڈیننس کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک ہوگا، تیز رفتاری پرموٹرسائیکل کو 2 ہزار، کار کو 5 ہزار، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پرموٹرسائیکل کو 2 ہزار اور تھری ویلر کو 3 ہزارروپے جرمانہ ہوگا۔
اسی طرح سگنل کی خلاف ورزی پر کار کو5 ہزار، 2 ہزار سی سی گاڑیوں کو 10 ہزار روپےجرمانہ ہوگا جب کہ سگنل کی خلاف ورزی پر 2ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو 15 ہزار، اوورلوڈنگ پرتھری ویلرکو 3 ہزار اور 2 ہزار سی سی سےکم گاڑیوں کو5 ہزارروپےجرمانہ ہوگا۔
لاہور، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید کی سکیورٹی گاڑی کاچالان کردیا گیا
آرڈیننس کے مطابق اوور لوڈنگ پر2 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں کو10 ہزار اور ٹریلر کو اوور لوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائےگا جب کہ دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار، تھری ویلر کو 3 ہزار اور پبلک ٹرانسپورٹ کو 15 ہزار روپےجرمانہ ہوگا۔
آرڈیننس میں بتای اگیا ہےکہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر ایک لاکھ روپےتک جرمانہ اورجیل ہوگی،اوور اسپیڈنگ پرجرمانے میں 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، ون وےکی خلاف ورزی پر 6 ماہ قید یا 50 ہزار روپےتک جرمانہ ہوگا۔
اس کے علاوہ کم عمرڈرائیونگ کی سزا دگنی ہو گی اور والدین بھی ذمہ دار ہوں گے، پیلی نمبرپلیٹ یا جعلی نمبرپلیٹ پرسخت سزائیں ہوں گی، دوبارہ خلاف ورزی پر اضافی جرمانہ کیا جائےگا، نان اسٹینڈرڈ شیشوں پر 6 ماہ تک قید کی سزا ہوگی، گاڑی کی رجسٹریشن، دستاویزات ساتھ نہ رکھنےپربھی سخت کارروائی ہوگی۔
چالان دستاویز کی ٹکٹنگ اب مکمل طور پر الیکٹرانک ہوگی اورگاڑی میں ڈرائیورکے ساتھ فرنٹ سیٹ پربیٹھنے والے کے لیے بھی بیلٹ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔




