0

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش،ووٹنگ کا عمل جاری

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی اور اب ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔

یہ تحریک عدم اعتماد سردار جاویدایوب،چوہدری قاسم مجید نے دیگر کے ہمراہ پیش کی۔

تحریک عدم اعتمادمیں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی نے تحریک کے حق میں دو تہائی اکثریت کا دعویٰ کیا ہے۔

ایوان سے خطاب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا یہ کیسے ہوسکتا ہے ایک شخص ہی آئین اورانتظامی ڈھانچےکی تباہی کاذمہ دارہو ، کیا ان کی کابینہ کے ممبران اس کے ذمہ دارنہیں۔

تحریک کی کامیابی کی صورت میں نئے وزیراعظم ممتاز راٹھور کی حلف برداری کل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ، علالت کے باعث صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نئے وزیراعظم سے حلف نہیں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نئے وزیر اعظم سے حلف لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں