سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑی بیماری کے سبب کل سے پاکستان میں شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت کے بغیر وطن واپس جا رہے ہیں۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا، فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو وطن واپس جا رہے ہیں۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کہا کہ دونوں کھلاڑی کل سے شروع ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز میں دسُون شناکا سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔پہلا میچ پاکستان اورزمبابوے کےدرمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔




