آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل راٹھور سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول قیادت اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔
وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ جو کشمیر کے عوام یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اپنے نمائندوں سے دور ہو گئے ہیں اس وقت نے عوام کے ساتھ دوبارہ رشتہ جوڑنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے، پاکستان آرمی اور اس ک مقامی کمانڈ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اپنی جانون کی قربانیان دے کر ہمارا دفاع کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آصف علی زرداری، فریال تالپور، بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری ریاض کا شکرگزار ہوں جنہون نے مجھے اس منصب کی ذمہ داری سونپی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین لاول بھٹو نے کہا کہ بئنظیر بھٹو شہید نے دنیا بھر میں کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کی ترجمانی کی، جب ایک آمر نے ذوالفقار بھٹو کو شہید کیا کشمیر کے عوام نے نا صرف مظفرآباد سرینگر میں بھی احتجاج کیا تھا۔




