پاکستانی اداکارہ رمشا خان کے مبینہ کاسمیٹک ٹریٹمنٹس پر ماہرِ جلد ڈاکٹر سمن ذیشان نے تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔
حال ہی میں رمشا خان کی 15 سال پرانی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کی موجودہ شکل و صورت سے واضح فرق دیکھا گیا، جس کے بعد مداحوں نے اندازہ لگایا کہ انہوں نے وقت کے ساتھ حسن میں اضافہ کرنے والے مختلف طریقے اپنائے ہیں۔
دبئی میں پریکٹس کرنے والی ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر سمن ذیشان نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ رمشا خان کی سب سے نمایاں تبدیلی ان کے ہونٹ ہیں جو پہلے کے مقابلے میں بھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ فلرز کا نتیجہ لگتا ہے اور یہ کام نہایت خوبصورتی سے کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمشا خان کی چہرے کی ہڈیوں یعنی چِیک بونز میں بھی کانٹورنگ نظر آتی ہے، جو عمر کے ساتھ نارمل تبدیلیوں کے باوجود زیادہ نمایاں دکھائی دیتی ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق رمشا کی ناک کی ہلکی سی ہمپ (ابھار) بھی اب کم محسوس ہوتی ہے، جو ممکنہ طور پر نان سرجیکل پروسیجر سے ٹھیک کی گئی ہوگی.ڈاکٹر سمن کا کہنا تھا کہ ان کے مشاہدے کے مطابق رمشا خان نے کوئی بڑی سرجری نہیں کروائی بلکہ چند ہلکے پھلکے اینہانسمنٹس کے ذریعے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمشا پہلے بھی خوبصورت تھیں اور اب بھی قدرتی حسن کے ساتھ مزید نکھری ہوئی نظر آتی ہیں۔




