ڈوپلیسی کے بعد انگلینڈ کے معین علی کا آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی ایک اور بڑی وکٹ گرگئی ،جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈو پلیس کے بعد سابق انگلش کرکٹر معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے۔

فاف ڈوپلیسی کے بعد انگلینڈ کے معین علی بھی نے آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

معین علی نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ نئی شروعات کا وقت ہے۔ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے دور میں شامل ہونے پر بہت زیادہ پوجوش ہوں، پی ایس ایل اپنے بہترین معیار اور ورلڈ کلاس ٹیلنٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔

معین علی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ اچھا رہا ہے، یہاں اعلیٰ معیار کی کرکٹ اور شائقین کا غیرمعمولی جوش وجذبہ قابل دید ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں۔

جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈو پلیسی کا آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنےکا فیصلہ

سابق انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں ان تمام باتوں کا منتظر ہوں تاکہ بہترین یادیں میرے ساتھ رہیں ،میں ایک نئے اور خاص تجربے کے لیے تیار ہوں انشاء اللہ ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فاف ڈو پلیسی نے آئی پی ایل میں شرکت نہ کرنےکا اعلان کیا تھا اور نئے چیلنج کے طور پر پاکستان سپر لیگ میں کھیلنےکا فیصلہ کیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں