ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 2 سپاہی جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی نے کہا کہ دھماکا کلاچی کے علاقے ہتھالہ میں ہوا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔









