نیپا واقعے کے بعد گلشن اقبال میں کھلے گٹروں پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں

کراچی: نیپا میں 3 سالہ بچے کی مین ہول میں گرکر ہلاکت کے بعد گلشن اقبال میں ٹاؤن چیئرمین کے خلاف مہم کا آغاز ہوگیا۔

گلشن اقبال ٹاؤن میں شروع کی جانے والی مہم کے تحت ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ہر کھلے گٹر اور کچرے کے ڈھیر پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں کردی گئی ہیں۔

گلشن ٹاؤن میں مختلف مقامات پر آویزاں تصاویر جن پہ واضح طور’ منجانب اہل علاقہ‘ ’ تلاش گمشدہ ‘ اور ’ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرو ‘ جیسے نعرے درج ہیں۔

نیپا واقعے کے بعد گلشن اقبال میں کھلے گٹروں پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں
فوٹو: جیو نیوز
دوسری جانب گلشن ٹاؤن کے چیئرمین نے خود کو گٹر کے ڈھکن لگانے کی ذمہ داری سے بری الذم قرار دیددیا جس کے بعد چیئرمین کو اہل علاقہ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیاہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے شاہ فیصل کا رہائشی 3 سالہ ابراہیم نیپا کے قریب مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں