پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تشہیر اور نئی سرمایہ کاری کو دعوت دینےکیلئے لندن کے تاریخی میدان لارڈز میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔
لارڈز میں منعقدہ روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کی ترویج رہا۔
پی ایس ایل بھارت میں بھی مقبول، گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانیوالے اسپورٹس ایونٹ میں شامل
ایونٹ میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز شریک ہوئے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نےبھی روڈ شو میں شریک تھے۔
دوران شو محسن نقوی نے پی ایس ایل سے متعلق تفصیلات سےآگاہ کیا۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شامل ہے




