(جرأت نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کر گئے۔رپورٹ کے مطابق میاں منظور وٹو وزیر اعلیٰٰ پنجاب ، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وفاقی وزیر امور کشمیر رہے۔مرحوم کی نماز جنازہ کل (17دسمبر) بروز بدھ حویلی وساوے والا اوکاڑہ میں 2بجے ادا کی جائیگی، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دکھ اور غم کی گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکن سوگوار خاندانکے ساتھ ہیں، حسن مرتضی نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم میاں منظور احمد وٹو کی آخری منزلیں آسان کرے۔میاں منظور وٹو نے 1993 میں وزیراعلی پنجاب کے عہدے پر فرائض سرانجام دیے، میاں منظور وٹو 1985 سے 1993 تک پاکستان مسلم لیگ میں رہے۔
1993 سے 1995 تک مسلم لیگ جونیجو میں رہے، 1995 سے 2002 تک پاکستان مسلم لیگ جناح میں رہے۔
2002 سے 2008 تک پاکستان مسلم لیگ ق میں رہے، 2008 سے 2018 تک پاکستان پیپلزپارٹی میں رہے۔
2018 سے 2020 تک تحریک انصاف میں رہے، 2020 کے بعد میاں منظور وٹو نے دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔




