ڈیرہ اسماعیل خان:(جرأت نیوز)کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ گرگری کی حدود میں پیش آیا، فائرنگ میں4 پولیس اہل کار شہید ہوئے۔ڈی پی او کرک سعود خان نے فائرنگ کے واقعے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس موبائل میں 5 اہلکار سوار تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ پر بھاری نفری کو بھیج دیا گیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرک میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کی بلند درجات کی دعاء کی۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔




