آمنہ ملک کی ریحام خان پر تنقید، جمائمہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

آمنہ ملک کی ریحام خان پر تنقید، جمائمہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

(جرأت نیوز)پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک نے سابق وزیراعظم عمران خان کی دوسری اہلیہ ریحام خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے آمنہ ملک بطور میزبان بھی متعدد شوز کرچکی ہیں اور وہ اس وقت بھی نجی ٹی وی کا مارننگ شو کررہی ہیں۔حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان کے سوالات کا کھل کر جواب دیا۔اس دوران انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دوسری شادی سے متعلق اپنے پچھلے بیان کی بھی وضاحت کی جب کہ انہوں نے ریحام خان سے متعلق بھی گفتگو کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کو دوبارہ سے جمائما خان کے ساتھ دیکھنا چاہیں گی کیونکہ جمائما نہایت شائستہ اور باوقار خاتون ہیں جب کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں ہمیشہ احترام کا مظاہرہ کیا۔ریحام خان سے متعلق سوال پر آمنہ ملک نے کہا کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں، ریحام خان کا رویہ شائستہ نہیں رہا۔
اداکارہ نے عمران خان سے متعلق ریحام خان کی کتاب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہوں نے وہ کتاب نہیں پڑھی، لیکن اپنے سابق شوہر کے بارے میں کتاب لکھنا اچھا ذوق نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی رشتہ ختم ہو جائے تو خاموشی اختیار کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کے بارے میں توہین آمیز باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں