عمران خان اصول پرست نہیں 200 فیصد مفاد پرست شخص ہے، خواجہ آصف

عمران خان اصول پرست نہیں 200 فیصد مفاد پرست شخص ہے، خواجہ آصف

(جرأت نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ مذاکرات کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پرکیے جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش نہیں، وہ اصول پرست نہیں 200 فیصد مفاد پرست شخص ہیں۔نجی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ساری زندگی ذاتی مفاد کو ترجیح دی، پی ٹی آئی اگر اپنا ہاؤس ان آرڈرکرلے توبات آگے بڑھ سکتی ہے۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے متعدد بارپی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی، مذاکرات کی دعوت کے جواب میں دوسری جانب سے شرائط رکھی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 4 سال قبل پی ٹی آئی کے وزیرکے بیان کی وجہ سے پورا ایوی ایشن سیکٹر بیٹھ گیا تھا، پی آئی اے کی گزشتہ روز کامیاب بولی لگی، حکومت کے پاس پی آئی اےکے اب بھی 25 فیصد شیئرز ہیں، 4 سال سے جس طرح پی آئی اے چل رہی تھی اس طرح تو بندہوجاتی، نجکاری سے قومی ائیرلائن کی سروسز میں بہتری آئےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں