لاہور:(روزنامہ جرأت)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع نے محمد الیاس کے انتقال کی تصدیق کردی۔ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ محمد الیاس کئی دنوں سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔محمد الیاس نے دس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ بیاسی فرسٹ کلاس میچز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ پاکستان سینئیر ٹیم کے چیف سلیکٹر کے طور پر بابر اعظم، عمر اکمل سمیت کئی باصلاحیت کرکٹرز کو پہلی بار پاکستان ٹیم کے لیے منتخب کیا۔محمد الیاس نے جونیئر اور ویمن ٹیم کے لیے بھی چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھائیں، وہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کے سسر بھی تھے۔ ان کی عمر79 سال تھی .
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




