petrolprice

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد:(روزنامہ جرأت)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 16 جنوری سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے ورکنگ مکمل کرلی۔ اوگرا قیمتوں میں ردوبدل کے لیے 14 جنوری کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔پیٹرولیم ڈویژن وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں