(روزنامہ جرأت)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے اویشہ میں گرنیڈ پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7سالہ بچہ عبدالہادی جاں بحق جبکہ 8 سالہ بچی مدیحہ شدید زخمی ہوگئی۔پولیس نے کہا کہ جاں بحق بچے کی لاش اور زخمی بچے کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق گرنیڈ کچرے کے ڈھیر میں موجود تھا۔
پولیس کے مطابق بچے کچرے کے ڈھیر کے قریب کھیل رہے تھے کہ اچانک گرنیڈ پھٹ گیا، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔




