(روزنامہ جرأت)انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ انڈر 19 کی ٹیم صرف 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کیویز کی جانب سے بوگو 39 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔گرین شرٹس کی جانب سے عبدالسبحان نے 4 اور علی رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے کیویز کا 111 رنز کا ہدف با آسانی 18 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سمیر منہاس 76 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔




