lpg

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا

اسلام آباد:(روزنامہ جرأت) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ ایل پی جی گیس مہنگی کر دی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کے لیے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 75 روپے 21 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فروری کے لیے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2667 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ماہِ جنوری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2592 روپے تھی، تاہم نئے اضافے کے بعد عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں