(روزنامہ جرأت)سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی آئی سی سی کے دوہرے معیار پر بول پڑے۔ناصر حسین نے کہا کہ اگر بنگلا دیش کی جگہ بھارت وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتا تو آئی سی سی کیا کرتا؟ کیا آئی سی سی بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کردیتا ؟ آئی سی سی کو بنگلا دیش اور پاکستان کو بھی بھارت کی طرح برابری سے ڈیل کرنا ہوگا۔سابق انگلش کپتان کا کہنا تھاکہ بنگلا دیش اپنی بات پر قائم ہے، وہ اپنے کھلاڑی کے لیے کھڑے ہوئے، پاکستان نے بنگلا دیش کا ساتھ دے کر اچھا کام کیا ،کسی کو کھڑا ہوکر یہ ضرور کہنا ہوگا کہ سیاست بہت ہوئی،اب ہم کرکٹ کھیل لیں۔
ناصر حسین نے مزید کہا کہ بھارت نے اچانک سے مستفیض کو سیاسی دباؤ کی وجہ سے باہر کردیا،کرکٹ میں سیاست آگئی ،کبھی آپ ہاتھ نہیں ملاتے کبھی ٹرافی نہیں لیتے، اگر آپ پاکستان اور بنگلا دیش کو دبائیں گے تو کرکٹ تباہ ہو جائے گی، پاکستان اتنی پابندیوں کے باوجود اتنا اچھا پرفارم کرتا ہے۔




