moodi

ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر بھارتی اپوزیشن نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

(روزنامہ جرأت)بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی کا نام آنے پربھارتی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایپسٹین فائلز میں بھارتی وزیرِ اعظم کا نام سامنے آنے پر بھارتی پارلیمنٹ میں کہرام مچ گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ایپسٹین فائلز معاملے پر بھارتی حکومت سے دو ٹوک جواب طلب کر لئے۔رہنما عام آدمی پارٹی سنجے سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرِ اعظم پر لگنے والے الزامات کا جواب دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔اسی طرح کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی مودی کے ایپسٹین سے تعلقات پرسخت سوالات اٹھا دیے۔کانگریس لیڈر کا کہنا تھا کہ بدنام زمانہ جنسی مجرم سے بھارتی وزیراعظم کا رابطہ کس مقصد کے لیے تھا؟۔
کانگریس لیڈر پوان کھیرہ نے بھی کہا کہ ایسپٹین نے لکھا کہ مودی نے اسرائیل میں امریکی صدر کے فائدے کیلئے ناچ گانا کیا۔ماہرین کے مطابق ایپسٹین کی فائلز میں مودی کا نام سامنے آنا بھارتی سیاست میں شدید بحران اور سیاسی ہلچل کا باعث بن سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں