(روزنامہ جرأت)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا گیا اور جرم سابق سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم نےکیا، مقدمہ عبدالغفور انجم کے خلاف دائرکیا جائےگا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی نےکہا کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی واپس نہیں آئی اور صرف روشنی دیکھ سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا علاج اُن ڈاکٹرز سے کروایا جائےجن پر بانی اور اہل خانہ کو اعتماد ہو ۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا گیا اور جرم عبدالغفور انجم نے کیا، یہ مقدمہ عبدالغفور انجم کے خلاف چلایا جائے ، بانی نے کہا کہ آنکھ میں تکیلف ہے تو سادہ سا ڈراپ دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ کئی ہفتوں تک نہیں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ خراب ہو رہی ہے، بانی کا علاج شفاء میں ہوگا اور ان کے ذاتی معالج کی موجودگی میں ہوگا ۔
علیمہ خان نے کہا کہ آج دل ہل گیا ہم نے ڈھائی سال جیل میں بیٹھےشخص کے ساتھ اچھا نہیں کیا ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفورانجم کو تین ماہ سے بتایا جارہا تھا کہ آنکھ میں تکلیف ہے، بانی پی ٹی آئی تین ماہ سےکہتے رہےکہ مجھے نظر نہیں آرہا، اس جیل میں عبدالغفور ہی نہیں بلکہ کیمروں سے سب دیکھ رہے ہیں، یہ دو ہفتے سے دیکھ رہے تھےکہ بانی کی آنکھ دیکھنا بند ہوگئی، تین ماہ سے انہوں نے بتایا نہیں کہ ان کی آنکھ خراب ہوجائے گی۔
علیمہ خان کہنا تھا کہ اس وقت انصاف مل رہا ہوتا تو بانی جیل میں نہ ہوتے، ان کے پاس دو دن ہیں بہتر ہے وہ بانی کا علاج کرالیں،عبدالغفورکے لیے بہتر ہےکہ وہ علاج کرائے اور فوری صحت پر کام ہونا چاہیے، یہ سرکاری باتیں ہورہی ہیں کہ بنی گالہ شفٹ کیا جا رہا ہے سب جھوٹ ہے،بانی نے واضح کیا کہ میں ان کے سامنے نہیں جھکوں گا۔




