muhammadyousaf

محمد یوسف کا پاکستان کی شکست پر شدید ردعمل، بڑا مطالبہ کردیا

لاہور:(روزنامہ جرأت)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے کرکٹ میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کو ملکی کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دور قرار دے دیا۔اپنے بیان میں محمد یوسف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور ضروری ہے کہ نااہل افراد کو نہ صرف عہدوں سے بلکہ ٹیم سے بھی ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کرکٹ سے سیاسی اثر و رسوخ اور ذاتی مفادات کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا، اس وقت تک وہ مضبوط ٹیم تشکیل نہیں دی جا سکتی جو ماضی میں پاکستان کا وقار ہوا کرتی تھی۔
اس سے قبل بھی محمد یوسف پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کا وقت گزر چکا ہے اور اب ٹیم کو نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کمزور ٹیموں کے خلاف معمولی کامیابیوں پر انحصار مزید نہیں چل سکتا۔
واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں