asimmunirwithtsheikhtehnoon

یو اے ای کی سلامتی و استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

(روزنامہ جرأت)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے یو اے ای کے نائب حکمران اور مشیر قومی سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان کی ابو ظہبی میں ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی تعاون خصوصاً معیشت، سرمایہ کاری اور سلامتی امور پر گفتگو کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال، امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مسلسل رابطوں پر زور دیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا مظہر ہے۔فیلڈ مارشل نے پاکستان میں معاشی و سماجی ترقی کے فروغ میں اماراتی قیادت کے تعمیری کردار کو سراہا اور کہا دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات اور مضبوط تزویراتی شراکت داری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں