goldpricepakistan

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

(روزنامہ جرأت)عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔چین اور روس سمیت دیگر ممالک کی جانب سے سونے اور چاندی کی خریداری سرگرمیاں رکنے، عالمی مارکیٹ پلئیرز کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب پیر کو عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان غالب رہا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32ڈالر کی کمی سے 5ہزار 010ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 200روپے کی کمی سے 5لاکھ 23ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 743روپے کی کمی سے 4لاکھ 49ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 55سینٹس کی کمی سے 76ڈالر 80سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپے کی کمی سے 8ہزار 164روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 47روپے کی کمی سے 6ہزار 999روپے کی سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملکی سونے کے ذخائر 64.76 ٹن تک پہنچ گئے ہیں جنکی مالیت 10ارب 37کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2026 کے دوران ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت میں 1ارب 27 کروڑ 90لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس طرح سے رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ملکی سونے کے ذخائر کی مالیت 3.5ارب ڈالر بڑھ گئی ہے۔ جون 2025 میں ملکی سونے کے ذخائر کی 6.84ارب ڈالر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں