imrankhanaleema

عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ انہیں نظر نہیں آرہا: علیمہ خان

راولپنڈی:(روزنامہ جرأت) علیمہ خان کا کہنا ہے عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ انہیں نظر نہیں آرہا ، میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے۔عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاکہ ہماری آج بھی ملاقات نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کوقید تنہائی میں رکھاہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ انہیں نظر نہیں آ رہا، ان کے ذاتی ڈاکٹروں کو رسائی دی جائے ،جب تک ذاتی معالج ہمیں نہیں بتائیں گے ہم کسی کی بات پر یقین نہیں کرینگے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا ہمار ا مطالبہ ہے کہ عمران خان کا مکمل معائنہ فیملی اور ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا جائے ، جب تک عمران خان اسپتال نہیں پہنچتے ہم کسی کی بات پر یقین نہیں کریں گے۔ عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے کہاکہ اگر کوئی بیماری ہے تو اس کو سامنے لیکر آئیں چھپا کیوں رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں