uzmabukhari

بلاول بھٹو سندھ حکومت کے جہاز پرگھوم سکتے ہیں تو یہ حکومت پنجاب کا جہاز ہے، مریم کی مرضی: عظمیٰ بخاری

لاہور:(روزنامہ جرأت) پنجاب اسمبلی میں صوبائی حکومت کے ہوائی جہاز خریدنے کے معاملے کی بازگشت ہوئی۔
پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ اطلاعات سے متعلق امور زیر بحث آئے تاہم ماحول اس وقت کشیدہ ہوگیا جب پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ عابد بولیں ،کیا وزیر اعلیٰ 11 ارب کے جہاز پر راجن پور کا دورہ کریں گی ؟
اس پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جواب دیاکہ بلاول بھٹو سندھ حکومت کے جہاز پرگھوم سکتے ہیں تو یہ حکومت پنجاب کا جہاز ہے ان کی مرضی۔اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے پوچھا کہ طیارہ کس مد میں خریدا گیا اور اس کی کیا ضرورت تھی، اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً کاغذی جہاز بنا کر ایوان میں لہرائے ۔اسپیکر نے کہا نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا تاہم جواب دینا میرا کام نہیں۔اپوزیشن نے عمران خان کی صحت اور قید پر بات کی تو رانا ارشد نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اپنے دور پر بھی نظر ڈالنی چاہیے۔ حکومتی رکن احسن رضا نے بانی پی ٹی آئی کو نشئی قیدی کہا تو ایوان غیر پارلیمانی القابات سے گونج اٹھا، اسپیکر نے غیر پارلیمانی الفاظ حذف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کے خلاف غلط الفاظ کا استعمال قبول نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں