(روزنامہ جرأت)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب للحق کے دوران پاک فضائیہ نے دشمن کے خلاف مؤثر فضائی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے افغان طالبان رجیم کی اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ فضائی حملوں میں کابل میں دو بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کیے گئے، جبکہ کارروائیوں کے دوران دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قندھار میں فضائی حملے کے دوران ایک کور ہیڈ کوارٹر اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، جبکہ ایمونیشن ڈیپو اور لاجسٹک بیس بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ پکتیا میں ہونے والی کارروائی میں ایک کور ہیڈ کوارٹر کو بھی مؤثر فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




