(روزنامہ جرأت)پاکستان سے آج بھی یو اے ای ، بحرین، کویت اور قطر سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کی 116 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے دبئی، ابو ظبی ، قطر، شارجہ، کویت اور بحرین کی 32 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔اسلام آباد ائیر پورٹ سے دبئی، ابو ظبی، دوحہ، بحرین،کویت، شارجہ سمیت دیگر ائیرپورٹس کی 28 پروازیں جب کہ لاہور ائیرپورٹ پر دبئی، ابو ظبی، قطر،کویت،بحرین کی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں۔اس کے علاوہ پشاور ائیرپورٹ سے دبئی، شارجہ، قطر، ابو ظبی کی 16 پروازیں، ملتان ائیرپورٹ سے دبئی، شارجہ، راس الخیمہ، بحرین، دوحہ اورکویت کی 10 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے 4 اورکوئٹہ ائیرپورٹ سے مشرق وسطیٰ کی 2 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔




