(روزنامہ جرأت)امریکا نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان میں اپنے غیرہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلانےکی ہدایت جاری کردی۔امریکی سفارتخانے کے مطابق لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانوں کے غیرضروری عملےکو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔اعلامیے میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد خطے میں ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات ہیں۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




