quettatrain

کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس معطل

(روزنامہ جرأت)کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس آج معطل کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر آج ایک دن کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔اس فیصلے کے بعد آج جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور روانہ نہیں ہوگی۔
مزید برآں پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جیکب آباد کے مقام سے منسوخ کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام نے واضح کیا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو ان کے ٹکٹوں کا مکمل کرایہ واپس کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں