(روزنامہ جرأت)ایل پی جی کی قیمت اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 500 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں ایل پی جی سرکاری طور پر مقررہ نرخ سے بھی 200 روپے زائد قیمت پر مل رہی ہے۔دریں اثنا ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں سپلائی کی کمی اور ڈسٹری بیوٹرز کو مہنگا مال ملنا زائد قیمت پر فروخت کی بنیادی وجوہات ہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا اور متعلقہ امپورٹرز ایل پی جی کی زائد قیمتوں پر ہونے والی فروخت کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہو چکے ہیں جس سے بحران بڑھ رہا ہے۔




