shehbazsharifvisitsaudia

سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم شہبازشریف جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:(روزنامہ جرأت) وزیراعظم شہبازشریف جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی گئی ہے جس کے پیش نظر وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ریاض روانہ ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات میں بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوگی جب کہ ایران امریکا کے اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ انتہائی ا ہمیت کا حامل ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون کے معاملات بھی چل رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی سعودی عرب روانہ ہوں گے جب کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکا سے واپس آنے کی صورت میں وہ بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں