ریاض: (روزنامہ جرأت)سعودی حکومت نے حج کیلئے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کردیا۔سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا حج کی کوشش پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ کیاجائےگا جب کہ غیرقانونی حجاج کو پناہ یا مددکرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا ہےکہ یہ پابندی یکم ذی القعدہ سے 14 ذی الحجہ تک نافذ رہے گی۔اس کے علاوہ وزٹ ویزے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات تک پہنچانے والوں پربھی جرمانہ ہوگا جب کہ غیرقانونی طورپرحج کرنےکی کوشش پر ملک بدر اور 10 سال سعودی عرب میں داخلے پرپابندی ہوگی۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




