statebankpakistan

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا

کراچی:(روزنامہ جرأت)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ میں 100بیسز پوائنٹ کا اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق شرح سود ساڑھے 10فیصد سے بڑھ کر ساڑھے 11فیصد کی سطح پر آگئی۔فیصلہ گورنر اسٹیٹ بینک کی صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا اور آج ہونے والے اجلاس میں نئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود کے حوالے سے فیصلہ سامنے آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں