motorwayrapecase

موٹروے ریپ کیس: مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:(روزنامہ جرأت)لاہور ہائی کورٹ نے موٹروے گینگ ریپ کے ہائی پروفائل کیس میں مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ذرائع کے مطابق موٹروے گینگ ریپ کے مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل پر لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔سماعت کے بعد ججز نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر 2020ء کو لاہور کے قریب موٹر وے پر رات کے وقت دو مجرموں نے ڈکیتی کے بعد بچوں کے سامنے خاتون کا ریپ کیا تھا، پولیس نے پہلے ایک ملزم شفقت کو پھر دوسرے ملزم عابد ملہی کو تگ و دو کے بعد گرفتار کیا تھا۔دونوں مجرموں کو خصوصی عدالت نے ریپ کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت، یرغمال بنانے کے جرم میں عمر قید اور ڈکیتی کے جرم میں 14 سال کی قید سنائی ہے۔دونوں مجرموں نے انسدادِ دہشت گردی کے فیصلے کو 25 مارچ 2021ء کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں