(روزنامہ جرأت)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرپارکر میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کے دلخراش واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی میرپورخاص سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بے زبان جانوروں پر ظلم و تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بے زبان جانوروں پر تشدد ایک غیر انسانی عمل ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے تھرپارکر کے محکمہ لائیو اسٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹر کو بھی ہدایت کی ہے کہ متاثرہ اونٹنی کا فوری اور مکمل علاج معالجہ یقینی بنایا جائے۔




