(روزنامہ جرأت)کراچی میں 9 محرم الحرام کی مرکزی مجلس صبح 10بجےنشترپارک میں منعقد ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔مجلس کے بعد 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس دوپہر ایک بجےنشترپارک سے برآمد ہوگا، ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے عزادارنماز ظہرین ادا کریں گے جبکہ جلوس روایتی راستوں سےہوتا ہواکھارادر میں حسینیہ ایرانیاں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جلوس کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی کے پیش نظر جلوس کی گزرگاہوں سے متصل گلیوں، سڑکوں، مارکیٹوں اور دکانوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ نشتر پارک اور اس کے اطراف میں موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔




