supreme leader funeral

خامنہ ای کے جنازے میں آنے والوں کیلئے اسکولوں کے تقریباً 40 سے 50 ہزار کلاس رومزکھول دیے گئے

(روزنامہ جرأت)امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والوں کے لیے 5000 اسکولوں نے اپنے دروازے کھول دیے۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے لیے آنے والوں کو ملک بھر میں 5000 اسکول اور تقریباً 40 سے 50 ہزار کلاس رومزکھول دیے گئے ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں 100 ممالک کے نمائندوں سمیت ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں