aleema khan protest at adyala jail

عمران خان کی بہنوں نے فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا

راولپنڈی:(روزنامہ جرأت) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔
ذرئع کے مطابق عمران خان سے ملاقاتوں کا آج دن ہے، ایک دن قبل پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست بھی اڈیالہ جیل کو دی گئی تھی تاہم حسب معمول ملاقات نہ ہونے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔
پولیس نے فیکٹری ناکے سے آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں لگادیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔عمران خان کی بہنوں کی جانب سے کارکنوں کو کال دینے کے باوجود کارکنوں کی کم تعداد پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں