children hospital rawalpindi

راولپنڈی؛ ماں بچہ اسپتال اب چلڈرن ہاسپٹل بنے گا، لاگت ڈیڑھ سے ساڑھے 9 ارب ہوگئی

راولپنڈی: (روزنامہ جرأت)21 سال سے زیر تکمیل ماں بچہ اسپتال اب چلڈرن ہسپتال بنے گا، جس کی لاگت ڈیڑھ ارب روپے سے بڑھ کر 9 ارب روپے سے بھی زیادہ ہو گئی۔سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے200 بیڈ کے اسپتال کا سنگ بنیاد 8 اپریل 2005 کو رکھا تھا، جس کی ابتدائی لاگت 1ارب 50 کروڑ تھی جو اب 9 ارب 26 کروڑ 45 لاکھ 53 ہزار ہوچکی ہے۔2005 میں ماں بچہ اسپتال منصوبہ سنگ بنیاد کے بعد فنڈز کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا تھا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے منصوبہ شروع کیا مگر ساڑھے 6 سال میں مکمل نہ کرسکے ۔400 بیڈ کے چلڈرن اسپتال کے لیے مالی سال 2026/27 کے لیے 49 کروڑ 44 لاکھ 2ہزار فنڈز پنجاب بجٹ میں مختص ہوئے۔ منصوبے کی تکمیل رواں مالی سال میں ہونا بھی ممکن نہیں ہوگی ۔105کنال اراضی میونسپل کارپوریشن افسران کی رہائش گاہیں مسمار کرکے اسپتال کے لیے فراہم کی گئیں۔اس منصوبے کی تکمیل سے اب راولپنڈی ڈویژن میں پہلا چلڈرن اسپتال دستیاب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں