ronaldo wedding date reveal

اسٹار فٹبالر رونالڈو کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

(روزنامہ جرأت)پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رونالڈو اپنی دیرینہ دوست جارجینا ریڈروگیز کے ساتھ پرتگال کے جزیرے مڈیرا میں شادھی کے بندھن میں بندھیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وہ جزیرہ ہے جہاں رونالڈو پیدا ہوئے اور انہوں اپنا بچپن گزارا، رونالڈو اور ان کی دوست رواں ماہ 8 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی۔برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق مہمانوں کے اعزاز میں فائیو اسٹار ہوٹل میں شاندار استقبالیے سے قبل دونوں مڈیرا کے فنچل کیتھڈرل چرچ میں شادی کی رسومات ادا کریں گے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شادی کے لیے لگژری ہوٹل کے دو فلورز اور متعدد بارز جمعہ اور ہفتہ کے روز بند رہیں گے، ہوٹل میں جاری غیر معمولی انتظامات کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں زیادہ شدت اختیار کر رہی ہیں کہ تمام تر انتظامات رونالڈو اور ریڈروگیز کی شادی کے سلسلے میں ہی کیے جا رہے ہیں۔پرتگیز میڈیا نے اس سے قبل یہ خبر دی تھی کہ رونالڈو فیفا ورلڈکپ 2026 کے بعد شادی کر لیں گے۔خیال رہے کہ رونالڈو اور روڈریگیز پہلی بار 2016 میں ایک دوسرے سے ملے تھے اور پھر دونوں نے اگست 2025 میں منگنی کی تھی اور دونوں کے 5 بچے ہیں۔
اس حوالے سے رونالڈو نے بعد میں یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ ان کی بڑی بیٹی نے روڈریگیز کو شادی کی پیشکش کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں