joint defence agrement

پاکستان، ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے، وزیراعظم شہبازشریف

(روزنامہ جرأت)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ملکوں کے مفاد میں قرار دیا ہے۔پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان پر دستخط کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈمارشل کی وجہ سے یہ مشترکہ وژن حقیقت کےروپ میں بدلا،وزیراعظم شہبازشریف دعاگوہوں معاہدے سےتینوں ممالک میں خوشحالی بڑھے،تمام مسلم اقوام کےلیےخیرونفع ہو۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے اور خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کوبڑھاتاہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں