تہران:(روزنامہ جرأت) ایران نے امریکا کے ساتھ 18 جون کو ہونے والے مفاہمتی یادداشت کے بعد مقرر کردہ 60 روزہ مذاکراتی مدت کو غیر متعلق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد اس ڈیڈ لائن کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت میں باقاعدہ طور پر 60 روزہ ڈیڈ لائن کی کوئی شق موجود نہیں تھی۔ ان کے مطابق ایران اپنی پالیسیاں کسی دباؤ، دھمکی، الٹی میٹم یا مقررہ مدت کی بنیاد پر طے نہیں کرتا۔اسماعیل بقائی نے وضاحت کی کہ 18 جون کی مفاہمتی یادداشت میں دو اہم معاملات پر مذاکرات کے لیے تقریباً 60 دن کا عرصہ زیر غور آیا تھا۔ ان میں ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ اور جوہری معاملہ شامل تھا۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




