imran khan tranfer to shifa hospital

عمران خان کو آج ہی اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان: ذرائع

(روزنامہ جرأت)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج ہی اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل ہیں، شفا انٹرنیشنل اسپتال کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کردی گئی، اسپتال کے قریب روڈ کنارے پارک گاڑیوں کو لفٹر کے ذریعے ہٹادیا گیا۔
ادھر اسپتال ذرائع نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے خصوصی اقدامات کرلیے گئے، بانی پی ٹی آئی کا ایمرجنسی میں چیک اپ کیا جائے گا، 6 ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرے گی جس کے بعد عمران خان کو ایڈمٹ کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا، ایڈمٹ کرنے کی صورت میں بھی خصوصی اقدامات مکمل کرلیے گئے۔سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو دو روز میں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔اس حوالے سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقلی کے سوال پر کہا ہے کہ ابھی رات 12 بجے تک کا وقت ہے، یہ کام اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، جو بھی کرنا ہے، وہ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں