کوئٹہ:(روزنامہ جرأت) کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 5 اور 6 ستمبر کو کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوگی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی 5 اور 6 ستمبر کو مکمل طور پر کوئٹہ تک نہیں آئے گی۔دونوں روز ٹرین کی سروس جیکب آباد تک محدود رہے گی حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی کی وجہ ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام ہے۔ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔




