a powerful explosion occurred in raigad kohat

کوہاٹ میں رات گئے زوردار دھماکا، پرزے گرنے سے گھر تباہ، مسجد کو نقصان

ڈیرہ اسماعیل خان:(روزنامہ جرأت) کوہاٹ کے گاؤں سپین علی بانڈہ کی حدود میں رات ڈھائی بجے زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کی شدت اور آواز دور دور تک محسوس کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد قریبی گھروں میں کچھ پرزے بھی گرے، دھماکے کے نتیجے میں مقامی شہری رومان گل ماما کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ قریبی مسجد کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں