لاہور:(روزنامہ جرأت) نواب ٹاؤن میں پیر کی شب چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے آن لائن بائیک رائیڈر کوگرفتار کرلیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکے مطابق پیر کی شب ملزم نے جوہر ٹاؤن سے رائیڈ بک کروانے والی لڑکی کو چلتی موٹر سائیکل پر ہراساں کیا تو لڑکی نےچھلانگ لگادی۔چلتی موٹر سائیکل پر چھلانے لگانے سے لڑکی کے سر، ناک، گردن اور گھٹنے پر چوٹیں آئیں جب کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔




