(روزنامہ جرأت)سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ کی سمت بھیجا گیا ایک ڈرون فضائی کارروائی کے دوران تباہ کردیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ڈرون کا رخ مکہ مکرمہ کی جانب تھا اور اسے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حوثیوں کی جانب سے سعودی اتحادی افواج کا ڈرون گرانے سے متعلق بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔اس حوالے سے بھی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ حوثیوں کے ڈرون کو کس مقام پر اور کس نوعیت کے دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب یمن کے حوثی گروپ نے سعودی اتحادی فوج کے اس دعوے کی تردید کردی ہے۔




