(روزنامہ جرأت)آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے ایرانی وفد نے 16 نومبر کو راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور بدلتی ہوئی جیوپولیٹیکل پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں جانب سے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے دونوں برادر ممالک کے درمیان مسلسل رابطے، باہمی اعتماد اور قریبی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنے ملک کی خواہش کا اظہار کیا۔




