enrugwfg pakistan fire

کراچی کی علاقے بلدیہ میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

(روزنامہ جرأت)کراچی کی علاقے بلدیہ رشید آباد نمبر 2 فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے.چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیاہے ہے ، کولنگ کا عمل جاری ہے.فیکٹری کے گراؤنڈ فلور کو مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا ہے، دوسرے اور تیسرے فلور پر دھواں بھرا ہوا اس لیے تھوڑی مشکلات کا سامنا ہے.چند گھنٹوں میں عمارت کو مکمل طور پر کلیئر کردیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں